17 جنوری 2015 - 06:07
امریکی ہتھیار و سازوسامان پاکستان منتقل

امریکہ نے افغانستان میں موجود اپنےفرسودہ ہتھیار اور دیگرفوجی سازوسامان پاکستان منتقل کردئیے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹوں میں امریکی وزارت دفاع کے حوالےسے سامنے آنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی مشن ختم ہوجانے کے بعد امریکہ نے انپے ا ستعمال شدہ فوجی سازوسامان کا ایک حصہ پاکستان اور باقی اردن ارسال کیا ہے۔

پاکستانی وزارت دفاع کے ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط میں بتایا ہے کہ پاکستان کو دیا جانے والا فوجی سازوسامان بہت فرسودہ حالت میں اور اسے کو مکمل اوور ہالنگ کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنے جدیدترین اسلحے کو اردن منتقل کردیا ہے ۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ فرسودہ اسلحے کی امریکہ منتقلی پر آنے والے بھاری اخراجات کے پیش نظر امریکہ نے ان ہتھیاروں کو پاکستان کے حوالے کردیا ہے جبکہ جدیدترین ہتھیاروں کو خاص اہداف و مقاصد کے تحت اردن منتقل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے واشنگٹن اور امان نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی کی بات مسترد کرچکے ہیں تاہم افغانستان میں موجود امریکہ کے جدیدترین ہتھیاروں کو اردن منتقل کرنے سے اس ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی واضح ہوجاتی ہے۔

.......

/169